کراچی (ٹی وی رپورٹ)ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اگر انفرادی معاملات میں پڑ جائے تو اپنا مقام گھٹائے گی میں یہاں کسی خاص شخصیت کے حوالے سے نہیں کہہ رہا، یہ موو کسی بھی انفرادی شخصیت کے حوالے سے نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا ۔ اس سوال پر کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کہہ رہے ہیں کہ وہ پٹیشن موو کریں گے اعتزاز احسن نے کہا کہ ان کا اپنا ویو ہے وہ آزاد ہیں اور ان کے پیچھے ریکٹ ووٹرز کی بہت بڑی تعداد ہے میں احسن بھون اور سپریم کورٹ بار کی اس موو سے اتفاق نہیں کرتا ہوں کیوں کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو کسی ایک شخصیت یا دو اصحاب کے معاملے میں نہیں آنا چاہیے۔جب کوئی سیاستدان نااہل ہوگا تو وہ حق رکھتا ہے اسے چیلنج کرے ، یہ کہنا کہ چونکہ میں نے وزیراعظم بننا ہے تو اس میں پبلک انٹرسٹ آجاتا ہے جب کہ پبلک انٹرسٹ اس طرح نہیں آتا ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پٹیشن مو کرنے پر اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ سب اتفاقاً نہیں ہوا یہ پراکسی رٹ ہے ۔