• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی دورے

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انتظامیہ کو منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کا خصوصی ٹاسک دیدیا۔اس سلسلے میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد ،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی دورے کئے۔انہوں نے کارڈیالوجی توسیعی بلاک میں تاخیر پر کنٹریکٹر کی سخت سرزنش کی اور بلیک لسٹ کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تاخیری حربے اپنانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہر اولیاءمیں صحت کے میگا منصوبوں کی جلد تکمیل بارے کوشاں ہیں۔مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال،کارڈیالوجی سنٹر توسیعی بلاک، نشتر میڈیسن سٹوریج بلاک سمیت متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔عوام کو صحت کی سہولیات کی سہل فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے۔اس موقع پر وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر رانا الطاف و دیگر بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید