• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ(این ٹی ڈی سی) نے 133 کلومیٹر طویل 500 کے وی نیلم جہلم ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کےدوسرے فیز کو کامیابی کیساتھ مکمل کرکے انرجائز کردیا، 969 میگاواٹ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے پیدا ہونیوالی بجلی براہ راست 500 کے وی نوکھر (نیو گھکڑ) گرڈ سٹیشن کو پہنچائی جائے گی جو لوڈ سنٹرز کے قریب ہے،ترجمان این ٹی ڈی سی نے کہا کہ نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن دو مرحلوں میں مکمل کی گئی ہے، پہلے مرحلے میں نیلم جہلم پاور ہاؤس سے ڈومیلی (نزد روات) تک 152 کلومیٹرٹرانسمیشن لائن 2018 میں مکمل کی گئی، دونوں مرا حل مکمل ہونے پر ٹرانسمیشن کی کل لمبائی 285کلو میٹر ہوگئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید