• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ہراسگی تحفظ بل سینیٹ ترمیم کے بعد قومی اسمبلی نے منظور کر لیا،وزارت انسانی حقوق

اسلام آباد (خبر نگار) وزارت انسانی حقوق نے کہا ہے کہ افرادی قوت میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت کو آسان بنانے اور کام والی جگہوں پر انہیں ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کا بل سینیٹ کی ترمیم کے بعد قومی اسمبلی نے منظور کر لیا ہے۔ خواتین کو ہراساں کرنے کیخلاف تحفظ کا ترمیمی بل 2022 قانون میں موجود کمیوں کو دور کرنے کیلئے پیش کیا گیا تھا۔ وزارت انسانی حقوق کے مطابق اس بل میں بعض پیشے اور روزگار کے ماڈلز کو شامل کرنے کے لئے قانون کے دائرہ کار میں توسیع کی گئی ہے جس کا پہلے سے موجود قانون میں واضح طور پر ذکر نہیں تھا۔ اب یہ قانون ہر قسم کے رسمی اور غیر رسمی کام سے منسلک لوگوں کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ترمیمی بل میں مختلف قسم کی ہراسانی کے حوالے سے بھی وضاحت فراہم کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید