• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے لاہور آنے والی گرین لائن ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اترگئیں

لاہور(خصوصی نمائندہ)کراچی سے لاہور آنے والی گرین لائن ایکسپریس ٹرین کی دو بوگیاں پڈعیدن اور بھریا روڈ ریلوےسٹیشنوں کے درمیان پٹری سے اترگئیں۔جس سے ٹریک بلاک ہو نے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ریلوے ترجمان کے مطابق گرین لائن کی ڈی ریلمنٹ کے بعد ریلیف آپریشن شروع کر دیا گیا تھا جس کے باعث اپ ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے ڈاؤن ٹریک پر دونوں اطراف کی ٹرینوں کو منزل مقصود کی طرف روانہ کیا گیا ڈی ریلمنٹ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
لاہور سے مزید