• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی لاہور، واہگہ ، صدر اور کنٹونمنٹ ٹاؤن کی تنظیم سازی مکمل

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف کی منظوری کے بعد جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب، سید حسن مرتضیٰ نےپیپلز پارٹی لاہور سے موصول ہونے والی تنظیمی سفارشات پر باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے ہیں جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق لاہور کے تین ٹاؤنز، واہگہ ٹاؤن، صدر ٹاؤن اور کنٹونمنٹ ٹاؤن کی تنظیم سازی مکمل کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ضلع ننکانہ، تحصیل سانگلہ ہل اور سانگلہ ہل سٹی کے نوٹیفکیشنز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔مزید برآں ضلع شیخوپورہ، تحصیل و سٹی مریدکے، خانقاہ ڈوگراں سٹی، صفدر آباد سٹی اور نارنگ ٹاؤن کے نوٹیفکیشنز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
لاہور سے مزید