• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنجروال، بیٹے نے باپ، نشتر کالونی میں بہنوئی نے سالے کو قتل کر دیا

لاہور (کرائم رپورٹر سے) ہنجروال کے علاقے نمبردار چوک کے قریب بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنے والد کو قتل کر دیا، ایدھی ترجمان کے مطابق گھریلو ناچاقی پر نافرمان بیٹے نے 60 سالہ محمد حسین کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، ا دوسری جانب نشتر کالونی کے علاقے میں گھریلو تنازعہ شدت اختیار کر گیا جہاں نشے کی حالت میں ایک شخص نے اپنے سالے کو قتل کر دیاپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر نشتر کالونی پولیس نے 15 پر فوری رسپانس دیتے ہوئے ملزم رزاق کو حراست میں لے لیا۔
لاہور سے مزید