لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے ریسکیو ہیڈ کوارٹر کا خصوصی دورہ کیا ،اور فلڈ پرپیڈنیس، ترقیاتی منصوبوں اور میانوالی فلیش فلڈ ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے-25&26 ADP، فلڈ پرپیڈنیس کی پراگریس اور میانوالی فلیش فلڈ کے حوالے سے بریفنگ میں بتایاکہ ریسکیو میانوالی نے دریائے کرم کے فلیش فلڈ سے 300افراد اور 47 جانوروں کو ریسکیو کیا۔صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب کی استعدادکار میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں، پنجاب بھر میں فلڈ پرپیڈنیس موک ایکسرسائزز شروع ہو چکی ہیں ۔