• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک عبدالعلی کاکڑ نے زندگی اصولی جدوجہد میں گزاری‘ غلام نبی مری

کوئٹہ(آن لائن)بی این پی کےضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے تحریک آزادی کے علمبردار بلوچ پشتون اتحاد کے داعی اور بی این پی کے بانی رہنما ملک عبدالعلی کاکڑکی19جنوری کو 12ویں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم کا شمار محکو م اقوام کی قومی تحریکوں کے سرخیل رہنمائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے انگریز استعمار سے لیکر ہر آمر اور نام نہاد جمہوری دور کے ناروااور استحصالی پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کی پاداش میں قید وبند کی صوبتیں برداشت کی مگر اصولوں پر کبھی سودابازی نہ کی تاریخ گواہ ہے کہ ملک عبدالعلی کاکڑنے آخری ایام تک ذاتی مفادات کی بجائے اصولوں پر کاربند رہ کر بلوچ، پشتون اتحاد کو مضبوط بنانے اورہر قسم کے تعصب ،تنگ نظری ،فرقہ واریت، بنیاد پرستی، مذہبی منافرت سے بالاتر ہوکرجدوجہد کی انہوں نے کہا کہ برسی کے موقع پر 19جنوری کو کوئٹہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس ہوگا جس میں کارکن اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
کوئٹہ سے مزید