• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاج، اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف ایم کیو ایم ، پی ٹی آئی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے کیے جانے والے مظاہرے اور ریلیوں کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف ہفتہ کو ایم کیو ایم ، پاکستان تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے کارکنان شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیوں کی صورت میں فوارہ چوک اور پریس کلب پہنچے جس کے باعث شاہراہ فیصل،میٹروپول ،صدر اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

ملک بھر سے سے مزید