• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیریل ”جو بچھڑ گئے“ میں سونیا خوف میں مبتلا؟ کہانی کی چھٹی قسط آج ”جیوٹی وی“ پر دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز)سقوط ڈھاکا کی کربناک داستان پر مشتمل پاکستان کے پہلے ڈرامہ سیریل ”جو بچھڑ گئے“ کی چھٹی قسط ”جیو ٹی وی“ پر رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔ کرنل زیڈ آئی فرخ کے ناول ”بچھڑ گئے“ سے ماخوذ کہانی کو رائٹر علی معین نے تحریر کیا ہے اور ہائصم حسین نے ہدایات دی ہیں۔ وہاج اور مایا علی اس ڈرامے کے اہم کردار ہیں۔ ناظرین ڈرامے کی نئی قسط میں دیکھیں گے کہ ”سونیا کے دِل میں چھپا ڈر حقیقت میں بدل جائے گا یا کہانی اب ایک نیا رُخ اختیار کرے گی؟“۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اورنگزیب مرزا، نادیہ جمیل، عدنان جعفر، ساجد شاہ، رانا مجید، عمرڈار، احمد عباس، عثمان ضیاء، شیرین زاہد، عمر چیمہ، فہد ہاشمی، ظہیر تاج اور فضل حسین شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید