• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ مانک اسکول نجی پارٹی کو نہ دیا جائے، تعلیم بچاؤ کمیٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تعلیم بچاؤ ایکشن کمیٹی کے کنوینر انیس الرحمٰن جنرل سیکریٹری عبدالرحمن خان سوشل اینڈ کلچرل سکریٹری ذکیہ سلطانہ اور مجلس عاملہ کے رکن ظفر مسعود رضوی، گل حمید منصوری، محمد اسلم ،محمد ہارون اور دیگر اراکین نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے پہلے سے موجود مانک جی اسکول جس کی عمارت چار ہزار گز پر مشتمل ہے کو 240 گزکی عمارت میں منتقل کرنے اور اس بڑی عمارت کو کسی فرد واحد کو دینے کی تیاری جاری ہے،انہوں نے سیکریٹری ایجوکیشن کو متنبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس عمل کوروکا جائے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید