ملتان(نمائندہ جنگ)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 2023سے پہلے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردینگے،عوام سے لا تعلق نہیں‘ عوام کی پریشانیوں کا احساس ہے،عوام کا ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں،مہنگائی کا تدارک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کرونا کے باعث گزشتہ دو سال سے عالمی معیشت بھی بحرانو ں کی زد میں ہے۔ 2023ء سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے۔ مشکلات عارضی ہیں وطن کی مٹی سے پیار ہے وطن میں رہنا ہے۔