• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سے تین لڑکیوں سمیت چارجبکہ اسلام آباد سے ماں بیٹی سمیت 5افراد اغوا

راولپنڈی،اسلام آباد ((سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں سمیت چارافراد جبکہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے ماں بیٹی اور دو جوانسالہ لڑکیوں سمیت پانچ کو اغوا کرلیاگیا۔تھانہ وارث خان کو محمددانش نے بتایاکہ اس کی بیوی کوغلام شبیر ،محمدمنیر محمدحسنین اور آمنہ بی بی اغواء کرکے لے گئے ،تھانہ نصیرآبادکو شاہ زمان خان نے بتایا کہ میری بہن (ن) گھر سے لا پتہ ہوگئی مجھے شک ہے کہ میرے خالہ زاد بھائی اسد خان نے میری بہن کو اغواء کر لیا ہے،تھانہ سول لائن کو کانسٹیبل محمد جبار نے بتایا کہ میرا بھانجا رضوان بلال ٹاہلی موہری ہیر ڈریسر کی د کان پر کٹنگ کروانے گیا رش ہونے کی وجہ سے وہ واپس ٹاہلی موہری چوک والی سائیڈ آ رہا تھا کہ وہاں سے لاپتہ ہو گیا جس کی تلاش کی جو نہ ملا ہے اسے کسی نے اغواکرلیاہے ،تھانہ ٹیکسلاکو وحید اختر نے بتایاکہ میں کام پر تھا کہ چھوٹے بھائی نے کال کر کے بتلایا کہ میرے برادر نسبتی ناصر کی میری بیوی(الف) بی بی کے موبائل نمبر پر کال آئی اور کافی دیر باتیں کرتے رہے پھر میری بیوی کی بہن عاصمہ بی بی کی کال آئی جس نے میری بیوی کو ٹیکسلا چوک بلایا جس پر میری بیوی میرے بیٹے وسیم علی کو لیکر ٹیکسلا چوک گئی وہاں موجود ایک مہران کار نمبر ایل ایکس ڈی -3745 جس میں عاصمہ بی بی اور دو نا معلوم اشخاص موجود تھے کیساتھ میری بیوی اپنی مرضی سے بیٹھ کر چلی گئی جس کا پیچھا میرا بھائی موٹر سائیکل پر بارہ کہو تک کرتا رہا جس نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ رکے میری بیوی گھر سے 3لاکھ روپے بھی لے گئی۔ دریں اثناء تھانہ آبپارہ کے علاقے میں عزیز کے انیس سالہ بیٹے عطاکو نامعلوم نے اغواکرلیا۔تھانہ شالیمار پولیس کو جاوید نے بتایاکہ اسکی اہلیہ اوربیٹی کو نذر وغیرہ نے ورغلاکر اغوا کرلیا، جو جاتے ہوئے طلائی زیورات او ر نقدی بھی ساتھ لے گئی ہیں ۔تھانہ کورال کے علاقے میں محمود کی دختر(ص)، لوہی بھیر کے علاقے میں نواز کی دختر کو ناصر وغیرہ نے اغوا کرلیا، پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید