• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرزا آدم خان روڈ پر تعمیراتی سامان کی وجہ سے حادثات میں اضافہ

کراچی (اعظم علی /نمائندہ خصوصی) لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی کی مرکزی سڑک مرزا آدم خان روڈ پر جاری ترقیاتی کام کے سلسلے میں موجود تعمیراتی سامان کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گئے، تجاوزات کی بھرمار ، جگہ جگہ ٹرکس اور گاڑیوں کی ناجائز پارکنگ سے سروس روڈ مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔اتوار کے روز بھی موٹرسائیکل سوار دو نوجوان رات کی تاریکی میں سڑک کے بیچوںبیچ موجود بلاکس سے ٹکراگئے تاہم خوش قسمتی سے وہ بہت زیادہ زخمی ہونے سے بچ گئے ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار کی لاپرواہی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، شہریوں نے حادثات کے حوالے سے سوشل میڈیا کے ذریعے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب اور دیگر حکام کو بھی متوجہ کیا تاہم حکمرانوں کے کانوں پر جوں نہیں رینگی۔شہریوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید