• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال میں الزائمر اور ڈیمینشیا کیخلاف آگاہی مہم کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کی بیگم نوشین ثاقب نے الزائمر اور ڈیمینشیا کے مرض کے خلاف آگاہی مہم شروع کر دی ہے مہم کا مقصد مریضوں کے ساتھ بہتر رویہ رکھنے بارے احساس ذمہ داری اجاگر کرنا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈنیشن اے سی ایس آفس ڈاکٹر محمد ابوبکر نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال میں اس مرض بارے آگاہی مہم کا افتتاح کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد خان چانڈیو،ڈی ایم ایس ڈاکٹر ایوب قاضی،ڈاکٹر طارق پیرزادہ،ڈاکٹر خالد ،ڈاکٹر اختر، ڈاکٹر اعجاز،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ڈاکٹر محسن اور ڈاکٹر احمد بھی افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔
ملتان سے مزید