• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرقید اور5لاکھ روپے جرمانہ کی سزاپانے والے ملزم کی اپیل منظور

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے منشیات کے مقدمے میں عمرقید اور5لاکھ روپے جرمانہ کی سزاپانے والے ملزم کی اپیل منظورکرکے ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ملزم کی جانب سے شبیرحسین گگیانی ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق پولیس نے ملزم نثارگل ساکن چمکنی کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے62کلوگرام چرس برآمد کی تھی جوملزم نے گاڑی میں چھپارکھی تھی ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم کو 25سال قید بامشقت اور5لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی جس کے خلاف اس نے پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پراپیل منظورکرکے سزاکالعدم قرار دے دی ۔
پشاور سے مزید