• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کارڈ،راولپنڈی ڈویژن میں آج سے علاج کی سہولت فراہم ہو گی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی ڈویژن میں صحت کارڈز سے 20 جنوری سے علاج معالجے کی سہولت کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔راولپنڈی ڈویژن میں29 لاکھ63ہزار3سو41خاندان صحت کارڈ پر علاج معالجے کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ 4 لاکھ 91ہزار1سو94خاندانوں کو یہ سہولت پہلے ہی فراہم کی جاچکی ہے۔24لاکھ72ہزار 1سو47 خاندانوں کو آج سہولت میسر آجائے گی۔صحت کارڈ گھر کے سربراہ کو ملے گا اور اس میں 10 لاکھ روپے تک کے علاج کی سہولت ہو گی۔ ہر گھرانے کو دس لاکھ روپے مالیت کی صحت کی سہولیات میسر ہونگی جس سے اس کی بیوی اور غیر شادی شدہ بچے بھی مستفید ہونگے۔طلاق شدہ یا بیوہ خاتون کو بھی خاندان کا سربراہ تصور کرتے ہوئے اس کے زیر کفالت غیر شادی شدہ بچوں کو بھی یہ سہولت میسر ہو گی۔راولپنڈی میں بے نظیر بھٹر ہسپتال،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،ہولی فیملی ہسپتال،تمام تحصیلوں کے ہسپتال،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، قائد اعظم ہسپتال،اے ایچ اینڈ جی آر پرائیویٹ لمیٹڈ (بلال ہسپتال)، السید ہسپتال، کرسچن ہسپتال، اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج ٹرسٹ، عباسی ہسپتال، الخدمت راضی ہسپتال سعید پور، فرینڈز ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال اور صداقت انٹرنیشنل ہسپتال سمیت ڈویژن بھر 51ہسپتال شامل ہیں۔ ان نجی و سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ سے علاج معالجے کی سہولت مل سکے گی۔ صحت کارڈ کی انشورنس کی سہولت محکمہ صحت، حکومت پنجاب اسٹیٹ لائف آف پاکستان کے تعاون سے فراہم کرے گا اور آئندہ تین سال میں اس حوالے سے حکومت پنجاب 399 ارب روپے پریمیئر ادا کرے گی۔
اسلام آباد سے مزید