• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ،افغان تا جرکےبعد کاروباری شخصیت سے 49 لاکھ روپےہتھیا لئےگئے

پشاور ( کرائم رپورٹر ) پشاور میں اغوا برائے تاوان کی وارداتون میں پھر سے اضافہ ہونے لگے چند روز قبل تھانہ شرقی کی حدود میں افغان تاجر کو دن دیہاڑے اغوا کرنے کے واقعے کے بعد اندرون شہر چوک یاد گار سے کاروباری شخصیت کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا جس کی ایف ٓائی ٓار تھانہ کابلی میں درج کر دی گئی ، جبکہ 11 جنوری کو اپمیورٹ ایکسپور ٹ کا کاروبار کرنے والے شخص سے گورنر ہاوس کے قریب پیٹرول پیمپ سے ڈرامائی طور پر 49 لاکھ روپے ہتھیا لئے گئے محمد شعیب ولد شاہ وزیر نے شرقی پولیس کو بتایا کہ وہ ایمپورٹ ایکسپورٹ ٓافس میں بطور اکاونٹنٹ کام کرتا ہے حسب معمول وہ ٓافس سے رقم لیکر اضا خیل جا رہا تھا راستے میں گورنر ہاوس کے قریب گاڑی کا تائر پنکچر ہوا تو اس دوران گاڑی میں موجود ایک مشتبہ شخص لیکر رفو چکر ہو گیا ، پولیس نے واقعے کی ایف ٓائی ٓار تھانہ شرقی میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ جمعرات کے روز تھانہ کابلی کی حدود میں دن دیہاڑے مصروف ترین بازار چوک یاد گار بازار سے عابد نامی تاجر کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا متاثرہ شخص کے بھائی نے تھانہ کابلی میں ایف ٓائی ٓار درج کرواتے ہوئے بتایا کہ انکی کسی سے دشمنی نہیں ، میرے بھائی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا دس جنوری کو پشاور ہائی کورٹ کے قریب دن دیہاڑے قالینوں کے تاجر کو بھی اغوا کر لیا گیا، افغان تاجر حاجی نور اللہ اپنے بیٹے کے کیساتھ خیبر بازار سے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے ہائی کورٹ کے قریب انکی گاڑی روک کر بیٹے کے سامنے اتارا اور وہاں سے اغوا کر کے فرار ہو گئے پولیس نے واقعے کی ایف ٓائی ٓار درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاھم تا حال کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ، پولیس کے مطابق کینٹ سے تاجر اغوا کیس میں ٹیکنیکل سائیڈ پر ٹیمیں کام کر رہی ہیں کیس میں جلد پیش رفت متوقع ہے جبکہ چوک یاد گار اغوا کیس میں لگتا ہے کہ پنجاب پولیس یا وفاقی ادارے کی شہری کو اٹھایا ہے تاھم جلد معاملہ کلئیر ہو جائیگا ، رواں ھفتے تھانہ شاہ پور سے بھی گن پوائنٹ پر گاڑی چھینی گئی اس کیس میں بھی متعلقہ حکام کے مطابق جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائیگا۔
پشاور سے مزید