کراچی( سید محمد عسکری) نوابشاہ تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات ڈاکٹر وحید مراد ڈاہری کو ان کے اصل محکمہ بی بی آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ واپس بھیج دیا گیا ہے جس کا چئیرمین بورڈ ڈاکٹر محمد فاروق حسن نے نوٹس جاری کردیا ہے۔ بورڈ کے ڈپٹی سیکریڑی کو ناظم امتحانات کا چارج دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر وحید مراد بنیادی طور پر دانتوں کے ڈاکٹر ہیں اور ڈیپوٹیشن پر نوابشاہ بورڈ میں کنٹرولر تعینات تھے جبکہ عدالت نے ڈیپوٹیشن اور او پی ایس پر پابندی عائد کررکھی ہے۔