• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں کے فٹ پاتھوں سے 3 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود ڈی ایچ اے بدر کرشل اسٹریٹ نمبر 12 کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 55 برس کے قریب ہے اور اسکی شناخت طارق کے نام سے ہوئی تاہم وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی اور ایسا لگتا ہے کہ موت طبی طور پر واقع ہوئی ہے تاہم اسکی جانچ جاری ہے۔ شارع فیصل گورا قبرستان کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید