پشاور (وقائع نگار )ریڈ انٹر ٹینمنٹ پاکستان کی 14ویں ایوارڈ تقریب گزشتہ روز پشاور میں منعقد ہوئی جس میں فن و ثقافت اور صحافت میںبہترین مظاہرہ پیش کرنے والی معروف شخصیات کو عمدہ کاکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ادارے کے بانی اعجاز خان بے گناہ نے انجام دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں اکثر مرنے کے بعد فنکاروں یا صحافیوں کی خدمات کو سراہا جاتا ہے لیکن میری کوشش ہے کہ زندگی میں ہی ان کی پذیرائی کی جائےتاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ تقریب میں اسد علی اوربلال خان بغدادی بھی موجود تھے۔ پی ٹی وی کے سینئر فنکار صمد شاد، سینئر صحافی آصف نثار غیاثی اور امجد ہادی یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے صحافی اور فنکار کسی لحاظ سے کم نہیںجن کا مقابلہ دنیا کے کسی بھی ادیب، فنکار ، گلوکار اور صحافی سے کیا جاسکتا ہے۔تقریب میں سینئر صحافیوں حاجی نیاز محمد، خالد سلمان،شریف شکیب،امجد ہادی یوسفزئی،محمد رضوان جلیل، سجاد خلیل، محمد سہیل یوسفزئی، آصف نثار غیاثی،صمد شاد، محمد جاویدیوسف زئی اور منیر خان کو ایوارڈز دیئے گئے۔ تقریب میں اگلے ماہ پشاور میں ایوارڈ شومنعقدکرنے کا اعلان کیا گیا جس میں 10صحافیوں اور10فنکاروںکو ایوارڈز دیئے جائیں گے ۔