• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس پر مقامی آبادی کا پہلا حق، پورے بلوچستان کے لوگوں کو یہی شکایت ہے، حیدر ہوتی

کوئٹہ(آئی این پی ) اے این پی کے رہنما اور سابق وزیر اعلی خیبر پختون خوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ ہرنائی میں برسوں قبل گیس نکلنے کے باوجود مقامی آبادی گیس سے محروم ہے، گیس پر مقامی آبادی کا پہلا حق ہے، پورے بلوچستان کے لوگوں کو یہی شکایت ہے۔ پارٹی رہنما میاں افتخار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہرنائی جلسہ کامیاب ہونے پر اے این پی کارکنوں کا مشکور ہوں، شدید سردی میں ہرنائی جلسے میں لوگوں نے شرکت کی۔ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ آئین کے مطابق جہاں سے گیس دریافت ہو سب سے پہلے وہاں کے لوگوں کا حق ہے، ہرنائی میں کئی سال پہلے گیس دریافت ہوئی لیکن ہرنائی کی مقامی آبادی آج تک گیس سے محروم ہے، پورے بلوچستان کے لوگوں کی یہ ہی شکایات ہیں جن کا ازالہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ صوبائی خود مختاری اور آئین کی بالادستی کو اہمیت دی، باچا خان اور ولی خان نے امن اور ترقی کے لیے جدوجہد کی اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

ملک بھر سے سے مزید