• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اہل سنت کے مرکزی و صوبائی عہدیداران کی تقریب حلف برداری

ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی اور صوبائی عہدے داروں کی تقریب حلف برداری گذشتہ روز منعقد ہوئی جماعت کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے مرکزی چیف آرگنائزر الحاج احسان الحق فریدی (ساہیوال) ،صوبائی امیر پیر سید خلیل الرحمان شاہ بخاری (عارف والا)،صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی (ملتان)، مرکزی ناظم اطلاعات پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری (ملتان) سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اس موقع پر سپریم کونسل کے رکن وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، جماعت کے رہنما پیر میاں عبدالخالق قادری (عبدالحکیم) اور پیر غلام قطب الدین چشتی (پاک پتن شریف) بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید