لاہور (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اپنے مشیروں اور ترجمانوں سے خبردار رہیں ، یہ دیکھیں مشیر کس کی گیم کھیل رہے ہیں ، وہ اپنی سوچ کے مطابق چیزوں کو اچھالتے ہیں،جب کوئی مشیر ایڈوائس دیتے ہیں تو اس میں کوئی نہ کوئی اینگل ہوتا ہے ۔ عمران خان نے کہا مجھے ہٹایا گیا توپہلے سے زیادہ خطرناک بن جاؤں گا ، عمران خان کا یہ بیان کہ مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا کسی دشمن نما دوست نے دیا ہوگا ، وزیراعظم عمران خان یہ دیکھیں کہ ان کے مشیر کس کی گیم کھیل رہے ہیں ، وہ اپنی سوچ کے مطابق چیزوں کو اچھالتے ہیں ، نقصان عمران خان کو ہوتا ہے ۔