• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن سروے میں انعامات جیتنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم

راولپنڈی ( جنگ نیوز)پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی میں آن لائن سروے میں انعامات جیتنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کیلئےتقریب کا اہتمام کیا گیا ، مہمانِ خصوصی چیئرمین راولپنڈی بورڈ ڈاکٹر غلام دستگیر تھے۔ تقریب میں پنجاب کالجز راولپنڈی،اسلام آباد کے مختلف کمپسس کے پرنسپلز اور طلباء و طالبات کے والدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی جی سی آن لائن سروے میں بذریعہ قرعہ اندازی جیتنے والے طلباء وطالبات میں موٹرسائیکل، ٹیبلیٹس اور تحائف تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر پروفیسر چوہدری محمد اکرم نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید