• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر آبپاشی نے بھل صفائی مہم میں تاخیر کی خبروں کا نوٹس لے لیا

پشاور ( جنگ نیوز )صوبائی وزیرآبپاشی ارشد ایوب خان نے کہا ہے کہ بھل صفائی مہم میں کسی قسم کی کوتاہی و غفلت برداشت نہیں کی جائے گی. بھل صفائی مہم پر کام تیز کرکے مقررہ وقت میں تکمیل تک پہنچایاجائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے. جبکہ بروقت مہم کے پایہ تکمیل تک پہنچنے سے کاشتکاروں کو بروقت پانی میسر آئے گا. اور کسی قسم کی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ایک بیان میں صوبائی وزیر نے بھل صفائی مہم میں تاخیر کے حوالے سے خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری آبپاشی سے کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی دریں اثنا ترجمان محکمہ آبپاشی نے بھل صفائی مہم بارے صوبائی وزیر کو بتایا ہے کہ بھل صفائی مہم 10 جنوری سے شروع کی گئی ہے جو 9 فروری تک جاری رہے گی پہلے مرحلے میں کینالز، آبپاشی سکیموں اور سول چینلز کی صفائی کی جارہی ہیں جبکہ اگلے مراحل میں ضروری مرمت اور دوسرے ضروری اقدامات کیے جائیں گے. مہم کے دوران کینالز جس کی کل لمبائی 3758 کلومیٹر جبکہ 149 آبپاشی سیکمیوں کی صفائی و ضروری مرمت کی جاتی ہیں. محکمہ آبپاشی نے بھل صفائی مہم کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرکے مہم شروع کردی ہیں صوبائی وزیر آبپاشی ارشدایوب خان نے بھل صفائی مہم میں ذاتی طور پر دلچسپی لی ہوئی ہیں جبکہ اس حوالے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہیں.
پشاور سے مزید