• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی این ایس کا سید شمس الدوحہ شاہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد (جنگ نیوز) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل ناز آفرین سہگل لاکھانی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے روزنامہ الفلاح پشاور کے چیف ایڈیٹر سید شمس الدوحہ شاہ کے انتقال پرملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے پی این ایس ڈاکٹر تنویر اے طاہر کی پریس ریلیز کے مطابق اے پی این ایس کے عہدیداران نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ اے پی این ایس کے اراکین اُنکے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید