• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے، چینی کی کوئی قلت نہیں‘کمشنر، قیمتوں میں استحکام کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن میں آٹے، چینی کی کوئی قلت نہیں، مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے،محکمہ خوراک کے پاس گندم کا وافر سٹاک موجود ہے، فرد، گرداوری، کسان کارڈ کے بغیر ہرگز کھاد فراہم نہیں کی جائےگی،رواں ہفتے ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں،اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کورونا ویکسی نیشن کا دائرہ کار بڑھایا جائے،اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن میں 1500 سے زائد ٹیمیں سرویلنس کررہی ہیں،مکمل ویکسی نیشن میں ملتان نے 65، لودھراں 63، خانیوال 61, وہاڑی 61 فیصد ٹاگٹ حاصل کیا ہے۔
ملتان سے مزید