کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی اور ویمن یونیورسٹی صوابی خیبرپختونخواہ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ویمن یونیورسٹی صوابی میں منعقد ہوئی، مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کی ڈاکٹر اسماء تبسم اورویمن یونیورسٹی صوابی کی ڈائریکٹرآفس آف ریسرچ اینویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر مہرین ریاض نے دستخط کئے، اس موقع پروائس چانسلر ویمن یونیورسٹی صوابی ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کہا کہ جامعات میں ہونے والی تحقیق کو انڈسٹریز سے لنک کرکے دوررس نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں، ترقی یافتہ ممالک میں طلبہ کی تحقیق کو ہی انڈسٹریز میں زیر استعمال لایا جاتا ہے، پاکستان میں بڑی انڈسٹریاں جامعات میں ہونے والی تحقیق کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ۔