• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی جی ہزارہ کی ہدایت پر ٹریفک کے غیر معمولی انتظامات

پشاور(جنگ نیوز)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پو لیس ہزارہ کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک کی روانی میں بہتری لانے کی خاطر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن کی جانب سے مختلف یوٹرنز پر کونز لگا دیں گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پو لیس ہزارہ میر ویس نیاز کی خصوصی حکم پر ٹریفک کے نظا م کو مزید روان اور بہتر بنانے کے لیے ایس ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان نے مختلف مقامات اور یو ٹرنز پر کونز لگا کر سیدھی اور مڑنے والی ٹریفک کے لیے انتظام کیا ہے۔ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن میر ویس نیازاور کمشنر ہزارہ ڈویژن مطہر زیب نے خود مختلف مقامات پر جا کر کونز کو چیک کیا اور مناسب ہدایات دیں۔ڈی آئی ہزارہ میر ویس نیاز نے کہا کہ ایبٹ آباد کے لوگ باشعور مہذب اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے والے لوگ ہیں جو اس اقدام سے ٹریفک قوانین پر مزید بہتر عمل کریں گئیں۔ ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز نے ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کو خصوصی ہدایات دیں کہ جس جگہ کونز لگائیں جائیں وہاں باقائدہ طور پر ٹریفک کی نفری لگا کر لوگوں کو آگاہ کیا جائے تاکہ ٹریفک کا نظام ایبٹ آباد میں مزید بہتر طریقے سے چل سکے۔
پشاور سے مزید