دبئی (جنگ نیوز)دبئی میں اوورسیز پاکستانیوں کی اسد قیصر سے سوالات کی بوچھاڑ، اسپیکر قومی اسمبلی تقریب سے چلے گئے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں اوورسیزپاکستانیوں کی تقریب میں بدنظمی کے باعث مہمان خصوصی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر تقریب سے چلےگئے۔ اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اوورسیز کے مسائل حل نہیں کیے، ووٹ کاحق لےکرکیاکریں، اپنے ہی ملک میں زمینوں پر قبضے ہوگئے۔ اوورسیزپاکستانیوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے اوورسیز کے موبائل فونز پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر سوالات کی بوچھاڑ کردی اور اوورسیز پاکستانیوں کے احتجاج کے باعث تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی۔ اسد قیصر سے جواب نہ بن پڑے تو تقریب چھوڑ کر چلے گئے، صحافیوں نے روکنے کی کوشش کی تو یہ کہہ کر نکل گئے کہ بس ابھی آتا ہوں۔