پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ متھرا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے رقم کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے روپوش ملزمان کو 7سال بعد گرفتار کرلیا-تھانہ متھرا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مسمی اشملی کے قتل میں پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرمان تھانہ متھرا کی حدود میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ متھرا جاوید خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر اشتہاری مجرمان موسی خان ولد شمشیر خان اور دولت خان ولد موسی خان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق متھرا کے علاقہ پٹواریاں سے ہے جنہوں نے سال 2015 میں رقم کے تنازعہ پر اپنے ہمسایہ مسمی اشملی پر فائرنگ کی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہو کر بعد ازاں جان بحق ہوا تھا ، اشتہاری مجرمان واردات کے فورا بعد گھربارچھوڑ کر نامعلوم مقام فرار ہوئے تھے جن سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران اقدام قتل میں مطلوب ملزم مصباح اللہ ولد حمید اللہ سکنہ کانیزہ کو بھی گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے پانی کے پاپ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے مسمی سید مقصود شاہ کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے.