• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیسز کے باعث راولپنڈی کے مزید 17سکول و کالج سربمہر

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) کورونا کیسز کے باعث راولپنڈی میں مزید 17سکول و کالجز کو سربمہر کر دیا گیا جو ایس او پیز کے بعد آٹھ فروری کو کھولے جائیں گے۔ اب تک ضلع بھر میں 79 تعلیمی اداروں کو سربمہر کیا جاچکا ہے، یہ بات ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر وقار احمد نے ایک بیان میں بتائی۔ انہو ں نے کہا کہ راولپنڈی کے 17سکول و کالجز میں 53طالب علموں، اساتذہ اور سٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ۔ سربمہر کئے جانے والے تعلیمی اداروں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نور اسلامیہ سید پور روڈ راولپنڈی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دھمیال راولپنڈی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساگری راولپنڈی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سہال راولپنڈی، لیاقت ہائی سکول بنگش کالونی، اسلامیہ ہائی سکول نمبر 2سرکلر روڈ، گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول مری روڈ راولپنڈی، ایم سی جی انگلش میڈیم ہائی سکول رتہ امرال راولپنڈی، گورنمنٹ شملہ اسلامیہ گرلز ہائی سکول بی بلاک سیٹلایئٹ ٹائون، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول غریب آباد چکلالہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈوڑہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاٹا گوجر خان، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مندرہ گوجر خان، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنڈا گوجر خان، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فاروق اعظم روڈ راولپنڈی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن واہ کینٹ اور گورنمنٹ ڈگری کالج فار سپیشل ایجوکیشن راولپنڈی شامل ہیں۔