• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھر میں پیناڈول گولیوں کی قلت نہیں، لاہور میں 10لاکھ 77400 گولیاں تقسیم کردیں، محکمہ صحت

لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا پیناڈول گولی کی دستیابی کے حوالے سے کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں پیناڈول کی گولیوں کی کوئی قلت نہیں۔ لاہورمیں کل 10لاکھ 77 ہزار 4 سو گولیاں تقسیم کی گئی ہیں۔ محکمہ کی جانبطسےپیناڈول گولی کی دستیابی کے حوالے سےجاری تازہ اعداد و شمارکے مطابق شہر میں 82لاکھ 19ہزار گولیاں سٹاک میں موجود ہیں۔جبکہ صوبہ بھر میں 68.67ملین پیناڈول کی گولیوں کا سٹاک موجود ہے۔محکمہ صحت کےمطابق راولپنڈی ڈویژن میں 11.63ملین گولیاں، ملتان ڈویژن میں8.84ملین ،گوجرانوالہ ڈویژن میں8.61ملین گولیاں اسٹاک میں موجود ہیں۔جبکہ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے زیر انتظام ہسپتالوں اور میڈیسن ڈپوز میں 403.11ملین پیناڈول کی گولیوں کا سٹاک موجود ہے۔

ملک بھر سے سے مزید