• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول آئیں یا مولانا ہونا کچھ نہیں، اپوزیشن کے 15 آدمی اندر سے ہمارے ساتھ ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی(ایجنسیاں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ میں نے کہاتھا کہ فنانس بل سینیٹ سے منظور ہوجائے گا ،قومی ا سمبلی سے منظور ہوجائے گا ،اپوزیشن کے چودہ پندرہ آدمی اندر سے عمران خان کے ساتھ ہیں‘بلاول بھٹوآجائیں یا مولانا فضل الرحمن آئیں‘دھرنے میں کچھ ہوگا نہ لانگ مارچ میں کچھ ہوگا‘ اپوزیشن کو ہر جگہ ناکامی ہوگی‘کابینہ میں ایمرجنسی کی بات ہوئی نہ ہی صدارتی نظام کی‘ معیشت کوپائوںپر کھڑا کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے‘ چین کو کوئی اعتراض نہیں ہے ‘پاکستان کے امریکا اور چین سے تعلقات مساوی بنیادوں پر ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اہم خبریں سے مزید