کراچی (جنگ نیوز) جو پارلیمنٹ میں لوگ پورے نہ کرسکے، وہ مارچ کیا کریں گے؟۔ شیخ رشید نے اپوزیشن کو طعنہ دے دیا جو غلط بھی نہیں ہے۔ اِس اہم موضوع کو ”جیونیوز“کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں زیر بحث لایا جائے گا۔ اِدھر جماعت اسلامی نے معاہدہ کر لیا لیکن پی ایس پی دھرنے میں بیٹھ گئی، لگتا ہے سندھ بلدیاتی قوانین میں ترامیم ناگزیر ہیں۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی شاندار پرفارمنس کے بعد موجودہ گیس کا بحران دیکھ کر اس برس زیادہ توقعات نہیں رکھ سکتے۔ وہاں ایف بی آر پوائنٹ آف سیل مشینوں کے ذریعے ٹیکس کٹ ضرور کررہا ہے لیکن حکومت کے پاس جارہا ہے یا نہیں؟۔ اور ”پاکستان سپر لیگ“ ٹورنامنٹ نہیں پاکستانیوں کی جان ہے۔ ان تمام موضوعات پر شو کے مختلف سیگمنٹس میں گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔