• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف سمیت دیگر کی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبار ک دی ہے ۔اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ آپ کے پینل کی مسلسل کامیابی صحافی برادری کے آپ پر اعتماد کا مظہر ہے امید ہے کہ آپ نیشنل پریس کلب کی صحافتی اقدار کو آگے بڑھیں گے۔ دریں اثناء اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدر شکیل منیر، سی ڈیاے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،کاشف عباسی، نوشاد عباسی سمیت نمائندہ وفود نے این پی سی آکر کر نو منتخب صدر انور رضا، سیکرٹری خلیل احمد راجہ، فنانس سیکرٹری نیئر علی سمیت جرنلسٹ پینل کی پوری نومنتخب کابینہ اور افضل بٹ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
اسلام آباد سے مزید