• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا ٹیکسلا سے لاپتہ انجینئر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے شہباز ٹاؤن ایچ ایم سی روڈ نزدہیوی مکینیکل کمپلیکس ٹیکسلا سے لاپتہ انجینئرکو آٹھ فروری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔عبدالرحمان ولد عبدالمعیز خان12جنوری سے لاپتہ ہے۔مغوی کے والد عبدالمعیز نے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے زریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا کہ 26سالہ عبدالرحمان مکینیکل انجنیئر ہے اور والدین کے ہمراہ کراچی ملیر کا رہائشی ہے،11جنوری کو کام کیلئے کراچی سے ٹیکسلا آیا تھا،12جنوری تک موبائل پر رابطہ رہا تھا،گمشدگی کی رپورٹ18جنوری کو تھانہ ٹیکسلا میں کرائی گئی۔عدالت عالیہ میرے بیٹے کو کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے،رٹ میں سیکرٹری دفاع، داخلہ اور آئی جی پنجاب پولیس کے ساتھ ایس ایچ او ٹیکسلا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔