کراچی (نیوز ڈیسک) دادو کے علاقے کاچھو سمیت کیرتھرکے پہاڑی علاقوں میں جلد کے مرض لیشمینیا کی وبا پھیل گئی ہے، چند روز میں 1500 افراد بیماری میں مبتلا ہوگئے، شہریوں نے انتظامیہ سے ہنگامی بنیادوں پر اسپرے اور طبی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا ہے کہ لیشمینیا ایک مخصوص مکھی سینڈ فلائی کے کاٹنے سے پھیل رہا ہے، سینڈفلائی نامی مکھی پاک افغان سرحدی علاقوں سے دیگرعلاقوں پھیل رہی ہے،مکھی کے کاٹنے سے جلد پر خارش اورزخم ہوجاتے ہیں،جس سے مریض کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔