• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیرانہ جدوجہد سے مولانا فضل الرحمان قومی ہیرو بن گئے

پشاور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام کے بزرگ رہنما صوبائی مجلس شوریٰ کے ممبر اورقومی اسمبلی کے سابق امیدوار الحاج احمد زادہ خان نے ملاکنڈ کے حکمران جماعت کے رہنما اور سینیٹر فدا محمد خان کے صاحبزادے احتشام فدا کی حکمران جماعت کے درجنوں رہنمائوں اور سینکڑوں کارکنوں سمیت خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نااہل نالائق و کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کے لئے دلیرانہ جدوجہد سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن قومی ہیرو بن گئے ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام عوام کی امیدوں کا محور بن گئی ہے۔ الحاج احمد زادہ خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت کے کئی ارکان اسمبلی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کئی بااثر رہنما جمعیت علمائے اسلام سے رابطہ میں ہیں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی طرح دوسرے مرحلہ میں بھی شکست حکمرانوں کا مقدر بن چکی ہے جمعیت علمائے اسلام بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی طرح دوسرے مرحلہ میں بھی بھاری اکثریت کامیابی حاصل کرے گی الحاج احمد زادہ خان نے کہا کہ لانگ مارچ حکمرانوں کے قابوت میں آخری کیل ہو گی۔
پشاور سے مزید