کوئٹہ( این این آئی)زیارت کے علاقے زندرہ میں نامعلوم افراد کی ملتان جانے والی مسافر بس پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔لیویزحکام کے مطابق مسافربس کوئٹہ سے زیارت کے راستے ملتان جارہی تھی جب بس زیارت کے علاقے زندرہ پہنچی تو نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی جس سے بس کا ڈرائیور بشیر احمد اور کلینرگل نظر جاں بحق اورایک مسافر عبداللہ زخمی ہو گیا،زندرہ کے علاقے میں بس کو نشانہ بنایا گیا، لاشیں اور زخمی ہسپتال منتقل ، تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،بس پر فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب ناصر ،لیویز فورس کے ہمراہ زندرہ پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا لیویز نے لاشوں اور زخمی کوفوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کاروائی جا ری ہے ۔