اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے نصیرآباد بلوچستان کے عوام کی طرف سے پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کرنے اور جلسے کو کامیاب کرنے پر نصیرآباد کے عوام سے اظہار تشکر کیا اور کہاکہ ملک خطرے میں ہے اور بلاول بھٹو اسے بچانے میدان میں آچکے ہیں، 27فروری کو بلاول کا لانگ مارچ قوم کی متفقہ آواز ہوگی، بلوچستان کے عوام کے انصاف کے دن قریب ہیں، نوجوان مایوس نہ ہوں ۔