• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ پیپلز میڈیکل یونیورسٹی، طالبہ کا ڈائریکٹر پر ہراساں کرنیکا الزام

نواب شاہ( محمد انور شیخ، بیورورپورٹ ) پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کا ڈائریکٹر اور ہاسٹل وارڈن کے خلاف تشدد اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ، نرسنگ ہاؤس آفیسر پروین رندنے بتایا کہ ڈائریکٹر یونیورسٹی فرسٹ ایئر سے مسلسل ہراساں کررہا ہے،انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں الزام لگایا کہ بدھ کے روز مجھے ہاسٹل کے روم میں وارڈن فرحین اور عاتقہ نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے جبکہ مجھے فرسٹ ایئر سے وارڈن کی غیر اخلاقی بات نہ ماننے پر تنگ کیا جاتا رہاہے،دوسری جانب رجسٹرار پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر قربان راہو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہاؤس آفیسر نرسنگ پر وین رند کے جنسی ہراساں کرنے کے دعوے میں صداقت نہیں ،انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ہاسٹل کا کمرہ تبدیل کرنا چاہتی تھی اور ہاؤس آفیسر پروین رند نے کمرہ تبدیل کرنے سے انکار کیا تھا جبکہ پروین رند پر تشدد کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے، قبل ازیں پروین رند نے بتایا کہ بدھ کو مجھ سے فون چھیننے کی کوشش کی گئی اور وارڈن نے ذدوکوب کیا ہے، میں اپنی عزت بچانے کے لئے لب کشائی کرنے پر مجبور ہوئی ہوں۔
اہم خبریں سے مزید