• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بینظیرآباد ،میر پور خاص اور گلگت میں پینے کا پانی سو فیصد آلودہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) شہید بینظیرآباد ، میر پور خاص اور گلگت میں پینے کا پانی سو فیصد، کراچی 93اور ملتان کا پانی 94فیصد آلودہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے.

 گجرات اور سیالکوٹ کا پانی سو فیصد پینے کیلئے محفوظ پایا گیا جبکہ پاکستان میں مجموعی طور پر 61فیصد آلودہ ہے جس کے پینے سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے.

 وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف پارلیمنٹ میں پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے 29شہروں میں پانی کی فراہمی کے 456وسائل کا جائزہ لیا گیا تو ان میں سے 168وسائل پانی کیلئے محفوظ جبکہ 287(61فیصد ) وسائل کا پانی پینے کیلئے غیرمحفوظ پایا گیا .

رپورٹ کے مطابق خصدار میں 55فیصد، لورالئی 59فیصد،کوئٹہ 65فیصد، زیارت 45فیصد، حیدر آباد 80فیصد، سکھر 67فیصد، بدین92فیصد، ٹنڈو اللہ یار 57فیصد، مظفرآباد 70فیصد، اسلام آباد 29،بہاولپور 76فیصد، فیصل آباد 59،گوجرانوالہ 50فیصد، راولپنڈی 38فیصد،سرگودھا 83فیصد،شیخوپورہ 60فیصد، ایبٹ آباد 55فیصداور پشاور میں 50فیصد وسائل کا پانی آلودہ پایا گیا۔

اہم خبریں سے مزید