راولپنڈی (جنگ نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے جنوبی پنجاب صوبےکےقیام سے متعلق شہبازشریف اور بلاول بھٹو کو خط لکھ دیے ۔ شاہ محمودقریشی نے یہ خط بحیثیت وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف تحریر کیے ہیں۔خط جنوبی پنجاب صوبےکےقیام سےمتعلق درکارقانون سازی میں تعاون کے لیے لکھے گئے ہیں، دونوں خط پارلیمنٹ میں دونوں رہنماؤں کے چیمبرز میں موصول ہوگئے ہیں۔