• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد پر متفق ہونا جمہوریت کی فتح ہے ،بلاول بھٹو

کراچی، اسلام آباد، کوٹ ادو (نیوز ڈیسک، نیوز ایجنسی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد پر متفق ہونا جمہوریت کی فتح ہے ، پی ڈی ایم میں اختلافات اپنی جگہ لیکن عمران خان کے جانے پر سب متفق ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوئٹر پر بیان اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکیا، ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی زیادہ تر سیاسی جماعتیں اب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے متفق ہیں، وزیراعظم عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں اور وقت آگیا ہے کہ وہ پارلیمان کا اعتماد بھی کھودیں، قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ موجودہ حکومت کوآئینی ، جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجا جائے، پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں ، ہم اپنا لانگ مارچ 27فروری کو کراچی سے شروع کریں گے اور 2مارچ کو پنجاب میں داخل ہوںگے ، لوگوں کو عوام کا معاشی قتل کرنے والی حکومت کی نالائقیوں سے آگاہ کریں، پاکستان پیپلزپارٹی کا ہمیشہ ہی سے یہ موقف رہا ہے کہ سینیٹ کی پارلیمانی کمیشن کی سفارشات کے مطابق وسیب(سرائیکی) صوبہ بننا چاہیے ، پی پی پی نے ہمیشہ وسیب کے عوام کی خدمت کی ہے اوروسیب ہی سے وزیراعظم، وزیر اعلیٰ، گورنر اور وزیر بنائے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید