شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی بناء پر ضلع شیخوپورہ میں متعدد ترقیاتی منصوبوں اور صنعتی اداروں میں کام کرنے والے چینی ہنر مندوں اور باشندوں کی سیکیورٹی کے انتظامات پر نظر ثانی کی گئی اور ان انتظامات کو فوری طور پر فول پروف بنانے کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی گارڈز کے بغیر گھومنے پھرنے نہ دیا جائے،پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کی ویری فکیشن از سر نو کرانے پر زور دیا گیا ہے، قابل اعتماد ذرائع کے مطابق مختلف اداروں کے حکام نے ایسے پراجیکٹس اور صنعتی اداروں کا وزٹ کیا جہاں پر چینی ہنر مند کام کر رہے ہیں۔
ان حکام نے چینی ہنر مندوں اور باشندوں کی رہائشی کالونیوں کا بھی سیکیورٹی کے حوالے سے معائنہ کیا اور کئی مقامات پر انتظامات فوری طور پر پہلے سے بہتر بنانے کی ہدایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ فوری طور پر چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کے علاوہ سپیشل پروٹیکشن عملے اور کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی تعداد بڑھائی جائے اور چینی باشندوں کو سیکیورٹی گارڈز کے بغیر گھومنے پھرنے نہ دیا جائے کئی اداروں میں کام کرنے والے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کی ویری فکیشن از سر نو کرانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔