• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ، زرداری برادری کیخلاف 5 لاشوں کے ساتھ دھرنا جاری

نواب شاہ (بیورورپورٹ ) قاضی احمد میں زمین کے تنازعہ پر بھنڈ اور زرداری برادری کے درمیان تصادم میں ہلاک پانچ افراد کی لاشیں رکھ کر ورثاء اور سول سوسائٹی کا دھرنا جاری ہے پولیس کے مطابق گزشتہ روز زمین کے تنازعہ میں فائرنگ میں گولیاں لگنے سے بھنڈ برادری کے پانچ اور ایک پولیس آفیسر ہلاک ہوگیا تھا جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے.

 ادھر بھنڈ برادری کے پانچ افراد کے قتل کی ایف آئی آر میں زرداری برادری کی ایک بااثر شخصیت کا نام شامل نہ کئے جانے کے خلاف دھرنا جوکہ ھفتہ کی شب آٹھ بجے نیشنل ہائی وے نواب ولی محمد اسٹاپ پردیا گیا تھا آخری خبریں آنے تک جاری تھا جبکہ اس دھرنے میں سندھ یونائٹڈ پارٹی کے سید زین شاہ ۔تحریک انصاف کے عنایت رند ۔

سندھ ترقی پسند پارٹی کے نثار کیریو ،مسلم لیگ ن کی نازو دھاریجو ، ۔جسقم رہنما سرفراز میمن ، جمعیت علماء اسلام ف رہنما شفیق جمالی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس سلسلہ میں بھنڈ برادری کے حاکجن بھنڈ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقتول پارٹی ذرداری برادری کی ایک بااثر شخصیت کے خلاف رپورٹ درج کرانا چاہتی ہے جبکہ گزشتہ شب پولیس افسران ایف آئی آر کے اندراج کے لئے ہمارے پاس آئے تھے۔

اہم خبریں سے مزید