• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپکی اہلیہ کا جو احترام وہی میری والدہ کا ہونا چاہیے تھا، مریم نواز

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں گرفتاری کیلئے دائر درخواست پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

 مریم نواز کا کہنا ہے کہ وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے، عمران خان! آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کرلیں،آپ خود کونہیں بچا سکتے، آپ کی اہلیہ کا جو احترام وہی میری والدہ کا بھی ہونا چاہیے۔

سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ آپ کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں جس کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور انہیں سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائیگا۔‘

مریم نے مزید لکھا کہ ’آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری ICU میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا چاہیے تھا،مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا ہونا چاہیے تھا۔‘

اہم خبریں سے مزید